پیر,  24 نومبر 2025ء
منشیات کا استعمال قومی مسئلہ !نوجوانوں کو منشیات سے کیسے بچایا جائے؟
اسلام آباد میں منشیات فروشی عروج پر، “نشہ اب نہیں” مہم سوشل میڈیا تک محدود معصوم بچے بھی نشے کی لپیٹ میں آنے لگے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے تعلیمی اداروں میں 43فیصد نوجوان الکوحل اور دیگر نشہ آور اشیاء استعمال کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال ہوتاہے جس میں آئس سب سے زیادہ استعمال کیاجاتاہے۔ سینئرصحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ سب سے زیادہ آئس اسلام آباد اور کراچی میں استعمال ہوتا ہے، یہ آئس جس پودے سے بنتی ہے وہ افغانستان میں ہےاور افغانستان سے پاکستان سمگل ہوتی ہے۔ حامد میر نے کہا یہ صرف امیروں کا مسئلہ نہیں غریبوں کا بھی مسئلہ ہے۔ کیونکہ یہ نشہ سستا ہے، لیکن اس کے نقصانا ت سب زیادہ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں بھی منشیات کا استعمال ہوتاہے لیکن اسلام آباد میں 43فیصد تک منشیات استعمال ہوتی ہے، انہوںنے کہا کہ اسلام آباد میں زیادہ تر امیر لوگ رہ رہےہیں اسی وجہ سے شائد والدین بھی بچوں پر اسی طرح نظر نہیں رکھ پا رہے ۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نہ یہ مسئلہ اسلام آباد ہے اورنہ کرچی کا بلکہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس کا ایک ہی حل ہے کہ سزا اورجزا،منشیات سپلائی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرنی ہوگی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی، پولیس کارروائیاں،چوری، زیادتی کی کوشش، منشیات اور قتل کے ملزمان گرفتار

مزید خبریں