اتوار,  29  ستمبر 2024ء
رواں سال21لاکھ سےزائد سیاحوں نے کشمیر کے سیاحتی مقامات کا نظارہ کیا

مظفر آباد: (روشن پاکستان نیوز) جنت نظیر خطہ کشمیر اپنے حسن و جما ل کی وجہ سے دنیا میں منفرد حیثیت رکھتا ہے، سال2024 کے دوران آزاد جموں وکشمیر کے علاقوں کا نظارہ کرنے 21لاکھ سے زائد سیاحوں نے رخ کیا ہے۔

دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے سرسبز و شاداب علاقے ہر موسم میں نکھرے نکھرے رہتے ہیں، رنگ بدلتے موسموں میں ملک کے دیگر علاقوں سمیت دنیا بھر سے بڑی تعداد میں سیاح کشمیر کے حسین مناظر کو دیکھنے آتے ہیں۔

سال 2024 میں موسم کھلتے ہی آزادکشمیر کے پرفضا سیاحتی مقامات وادی نیلم، لیپا ویلی، گنگا چوٹی، بنجوسہ، پیر چناسی، حویلی، داؤ کھن اور تولی پیر جیسے بالائی علاقوں کا نظارہ کرنے کے لئے نو لاکھ سے زائد سیاحوں نے ڈیرے ڈالے تھے۔

آزاد جموں و کشمیر میں مہماتی سیاحت کے شوقین افراد خاص کر برفباری کے دوران گنگا چوٹی، وادی نیلم اور لیپا کا رخ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News