اتوار,  22 دسمبر 2024ء
عمران خان کی قید کو ایک سال مکمل، قید تنہائی میں کتنا وقت گزارا، تفصیلی رپورٹ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے اڈیالہ جیل میں ایک سال قید کی مکمل تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان کے اڈیالہ جیل میں 365 دنوں میں 180 سے زائد جیل ٹرائل سماعتیں ہوئیں۔ انہوں نے جماعت کے رہنماؤں اور اپنے وکلا سے کل 100 سے زائد ملاقاتیں کیں۔

عمران خان نے 365 دنوں میں ایک ہزار گھنٹے کورٹ کی سماعتوں میں گزارے۔

بانی پی ٹی آئی تحریک انصاف کو 365 دنوں میں صرف دانت میں درد کی شکایت ہوئی۔ ایک سال کے دوران انہوں نے 180 سے زائد مرتبہ میڈیا سے گفتگو کی جب کہ ایک سال کے دوران عمران خان کو 3 مرتبہ ای کورٹس میں پیش کیا گی۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ 365 دنوں میں بانی پی ٹی آئی کو 3 مقدمات میں سزائیں سنائی گئیں۔ پورے ایک سال کے دوران بانی پی ٹی آئی ایک مرتبہ بھی بشریٰ بی بی سے تنہائی میں ملاقات نہیں کرسکے۔

وہیں عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ایک برس میں 90 دن قید تنہائی میں گزارے جب کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ 365 دنوں میں کبھی بیمار نہیں ہوئے۔

مزید پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے، عمران خان

مزید خبریں