جمعه,  29 نومبر 2024ء
شہری قومی شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کی غیر ضروری فوٹو کاپیاں کروانے سے گریز کریں، نادرا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیو) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ضروری دستاویزات کی فوٹوکاپیاں کروانے کے حوالے سے عوام کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی۔

نا درا نے ایڈوائزری میں شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈز، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس اور نا درا کے جاری کردہ دیگر دستاویزات کی غیر ضروری فوٹوکاپیاں کروانے سے گریز کریں۔

ترجمان کے مطابق نا درا دفتر میں نادرا کی جاری کردہ دستاویزات مثلا شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ اور ب فارم وغیرہ کی فوٹوکاپی ساتھ لانے کی ضرورت نہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو عہدے پر بحال کردیا

اصل دستاویز یا صرف اس پر درج نادرا کا جاری کردہ نمبر ساتھ لائیں، دراصل ضروری دستاویزات کی غیر ضروری فوٹوکاپیاں بنانے سے سکیورٹی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں کیونکہ ان کاپیوں کو غیر مجاز افراد کے ذریعے غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں