منگل,  25 نومبر 2025ء
مقبول ترین جماعت کو اسپیس نہ دینے کا فائدہ غیر سیاسی قوتیں اٹھائینگی ، تجربات نہیں ہونے چاہئیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی علی امین گنڈا پور کیساتھ کھڑی ہے ، ہمارے جلسوں میں کوئی سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے گئے ، اپنے وسائل سے جلسے کر رہے ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئین میں ترامیم اپنے مفاد کیلئے کی جا رہی ہیں ، آئینی عدالتوں کا کوئی جواز نہیں، سپریم کورٹ کو مضبوط کریں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ سختیاں ختم ہوں گی تو معاملات آگے بڑھیں گے۔ اگر مقبول ترین پارٹی کو اسپیس نہیں دیں گے تو غیر سیاسی قوتوں کو فائدہ ہو گا ، ملک میں مزید تجربات نہیں ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ جلسے کے لیے این او سی لیا، یہ شرائط ایسی رکھتے ہیں کہ جلسہ نہ ہو ، جلسہ کوئی فلم شو نہیں جس کیلئے وقت دیا جائے ، راستے بند ہونے کی وجہ سے لاہور جلسے میں خیبر پختونخوا کی قیادت نہیں پہنچ سکی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی طلب کردہ وضاحت بدنیتی پر مبنی تھی، 12 جولائی کے آرڈر میں لکھا تھا کہ کسی فریق کو کوئی مسئلہ ہے تو چیمبر میں رابطہ کرے۔

مزید خبریں