اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر ایک بار پھر سپریم کورٹ میں درخواست دیدی۔
تحریک انصاف کی طرف سے وکیل عزیر بھنڈاری کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت واضح کرے الیکشن ایکٹ ترمیم کا نفاذ 12 جولائی کے آرڈر پر نہیں، وضاحت کی جائے کہ ترمیمی ایکٹ سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں روکا جا سکتا۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ اسپیکر اسمبلی کے خطوط کی کوئی آئینی قانونی حیثیت نہیں ہے، حکم دیا جائے الیکشن کمیشن اسپیکرز کے خطوط کو نظر انداز کر دے اور الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ روکنے کا حکم دیا جائے۔
مزید پڑھیں: آئینی ترمیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے کردار کا کچھ نہیں کہہ سکتا :بانی پی ٹی آئی عمران خان