هفته,  21  ستمبر 2024ء
جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ کیس کی سماعت سے معذرت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کی جج جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ خان کنڈی میں علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وکیل نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور آج بوجہ مصروفیات عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، آج ریاست ہمارے لیے جابر ثابت ہو رہی ہے تمام شاہراہیں بند ہیں۔

عدالت نے پوچھا کہ آپ کے پاس ہیلی کاپٹر نہیں ؟ وکیل نے جواب دیا کہ ہیلی کاپٹر ہوتے ہیں ایوی ایشن اترنے کی اجازت نہیں دے گی، جج نے پوچھا کہ ابھی علی امین گنڈا پور کہاں ہیں،کیا وہ لاہور ہیں؟ وکیل نے جواب دیا کہ وہ لاہور تو نہیں جا سکتے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے صحافیوں کو کمرہ عدالت سے باہر نکالتے ہوئے کہا کہ سب کو باہر نکالیں، میں نے ملزم کے وکیل اور پراسیکیوٹر سے بات کرنی ہے۔

مزید پڑھیں: آئینی ترمیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے کردار کا کچھ نہیں کہہ سکتا :بانی پی ٹی آئی عمران خان

بعد ازاں جج شائستہ کنڈی نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس کی فائل سیشن جج کو بھجوا دی۔ کیس کی آئندہ سماعت 5 اکتوبر کو سیشن جج کی عدالت میں ہو گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News