جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
پاکستان 14 درجہ بہتری کیساتھ ای گورننس میں 136ویں نمبر پر آ گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اقوام متحدہ ای گورنمنٹ انڈیکس میں پاکستان 14 درجہ بہتری کے ساتھ ای گورننس میں 136ویں نمبر پر آ گیا۔

اقوام متحدہ ای گورننس سے متعلق ممالک کی درجہ بندی جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستان ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پہلی مرتبہ اعلیٰ کیٹیگری میں آیا اور 14 درجے بہتری کے ساتھ ای گورننس میں 136 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق 2 سال قبل 2022 میں پاکستان کا ای گورننس انڈیکس150 تھا۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ ای پارٹیسپیشن انڈیکس میں 88 ویں نمبرپرآگیا ہے جب کہ 2 سال قبل پاکستان ای پارٹیسپیشن انڈیکس میں 106 ویں نمبرپرتھا۔ دستاویز کے مطابق پاکستان کی ای پارٹیسپیشن ویلیو میں بھی بہتری آئی ہے اور ای پارٹیسپیشن ویلیو 0.36 سے بڑھ کر0.49 پرپہنچ گئی ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے کہا کہ ای گورنمنٹ درجہ بندی میں پاکستان کی14 درجہ بہتری ہوئی۔ ای گورنمنٹ کے لیے اقدامات پر وزیراعظم شہبازشریف کے شکرگزارہیں، شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ ای گورنمنٹ کے لیے وزارت آئی ٹی اور نیشنل آئی ٹی بورڈ کا کرداربھی قابل تحسین ہے۔

مزید پڑھیں: آئینی ترمیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے کردار کا کچھ نہیں کہہ سکتا :بانی پی ٹی آئی عمران خان

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News