جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
ایران میں پاکستانی زائرین پر حملہ،افسوسناک خبر سامنے آگئی

تہران (روشن پاکستان نیوز) گوادر سے متصل ایرانی صوبے سیستان بلوچستان کی رمدان سرحد پر ایرانی حدود میں پاکستانی زائرین پر حملہ سے ہوا ہے ۔جس سے متعدد زائرین شدید زخمی ہوئے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ گاڑیوں کی شیشے توڑ دیئے گئے ہیں ۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور جو کہ زخمی حالات میں گاڑی میں پڑا ہے نے کہا کہ ایران کی حدود میں واپسی پر حملہ آوروں نے کہا کہ ہم آپ کو کچھ نہیں کہیں گے گاڑی ہماری مرضی سے چلائیں ، اس دوران حملہ آوروں نے گاڑی میں زائرین سے قیمتی سامان ، پیسے اور موبائل لےلئے ۔ دو تین کلو میٹر چلانے کے بعد وہاں سے میں نے گاڑی بھگادی حملہ آروں نے میرا پیچھا کیا لیکن میں نے راستہ نہیں دیا۔ جس پر حملہ آوروں نے فائرنگ شروع کردی ۔ڈرائیورنے کہا کہ میرے ٹانگ پر ایک گولی لگ گئی ہے لیکن زائرین کو وہاں سے بھگا نے میں کامیاب ہوا۔

واضح رہے کہ ایرانی حکومت انشورنس کے نام پر ہر گاڑی سے 6سوڈالروصول کررہی ہے، لیکن اس وقت بارڈر پر کھڑی ساری گاڑیوں کو حملہ آروں نے نقصان پہنچایا ہے اور زائرین بے یارو مددگار بیٹھے ہیں ۔ زائرین نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی حکومتیں مل کر اس مسئلے کو حل کریں تاکہ آئندہ اسطرح کے واقعات رونما نہ ہوں۔

مزید پڑھیں: ایران نے اپنا ریسرچ سیٹیلائٹ خلاء میں بھیج دیا، سگنلز موصول ہونا شروع

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News