هفته,  27 جولائی 2024ء
وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے ن لیگ کے آزادارکان سے رابطے تیز

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب میں حکومت سازی کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) نے صوبائی اسمبلی کا الیکشن جیتنے والے9 آزاد ارکان سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کے آزاد ارکان سے رابطہ کیا ہے، دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کے جہانگیر ترین نے بھی آزاد ارکان سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد ارکان میں غضنفر چھینہ، شہاب الدین سیہڑ، تیمور امجد، غضنفر قریشی، علی رضا خاکوانی، امیر محمد حسن خیلی، جہانزیب خان کھچی اور صاحبزادہ غزین عباسی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد ارکان سے ن لیگ اور آئی پی پی قائدین کی آج ملاقاتوں کا بھی امکان ہے، شہباز شریف سے رابطے کے بعد پنجاب کے 8 آزاد ارکان کا اجلاس ہوا، اجلاس میں دونوں جماعتوں کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے تبادلہ بھی خیال کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں آزاد ارکان نے حکومت سازی میں مل کر کردار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

این اے 189 سے سردار شمشیر خان مزاری بھی ن لیگ کو پیارے ہو گئے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 189 سے آزاد رکن سردار شمشیر خان مزاری بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں

اس سے قبل گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 54، این سے 48 اور این اے 253 سے کامیاب آزاد امیدواروں بیرسٹر عقیل ملک، راجا خرم نواز اور میاں خان بگٹی نے ن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News