هفته,  21 دسمبر 2024ء
بلاول بھٹو زرادری کی آر آئی یو جے کے نومنتخب صدر طارق علی ورک اوردیگرمنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرادری نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(آر آئی یو جے ) کے نومنتخب صدر طارق علی ورک،جنرل سیکریٹریآصف بشیر چودھری سمیت تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے

نومنتخب باڈی آر آئی یو جے کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت پرمکمل یقین رکھتی ہےاورصحافیوں کے حقوق کی محافظ اور انکے تحفظات کودور کرنے کا بھی بھرپورعزم رکھتی ہے بلاول بھٹو زرادری نے صدر طارق ورک،جنرل سیکریٹری آصف بشیر چودھری،فنانس سیکریٹری ندیم چودھری،نائب صدور بشیر عثمانی،عمار برلاس جوائنٹ سیکرٹریزگلزار خان، مجاہد حسین نقوی،اراکین ایگزیکٹو باڈی افشاں قریشی، ثوبیہ مشرف، رانا فرحان اسلم، کامران چودھری، علی اختر، توصیف عباسی، ناصر سلیم، نوابزادہ شاہ علی، غفران احمد، سید،رضوان حیدر کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے مزیدپڑھیں:الیکشن 2024 کا پہلا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیابلاول بھٹو زرادری نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیدار صحافیوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہماری جماعت آزادی صحافت کی علمبردار رہی ہے اظہار رائے اور آزادی صحافت پر قدغن کی ہم نے ہمیشہ مخالفت کی ہے

مزید خبریں