بدھ,  18  ستمبر 2024ء
مفتی عبدالقوی نے نئی بننے والی کابینہ کے وزراء کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

ملتان(روشن پاکستان نیوز)مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ کابینہ میں ایسے افرادکوشامل کیاجائے جن کا عوام سے براہ راست رابطہ نہ ہو، کیونکہ عوام میں بہت زیادہ اشتعال پایا جا رہا ہے، ایسے تمام ارکان اسمبلی اسلام آباد میں رہیں آگے رمضان آرہا ہے وہیں پر رہ کر نماز اورتراویح پڑھیں،اتوار کو جاری ایک بیان میں مفتی عبدلقوی نے کہا کہ جس جرات اور بہادری کے ساتھ پاکستانی قوم اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے نکلی اور جس طرح اوورسیز پاکستانیز نے وطن واپس آکر حق وسچ کو فتح دلوانے کے لئے اپنا ووٹ ڈالا میں اس پر تمام اندرون وبیرون ممالک میں مقیم پاکستاینز کا شکر گزار ہوں،

انہوں نے اپنا حق راہ دہی بڑی جرات کے ساتھ استعمال کیا اور انہوں نے جو پیغام دینا تھا وہ دے دیا ،انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان میں آئے اور جرات کے

ساتھ اپنا ووٹ کاسٹ کیا پاکستانی قوم نے بھی کامیابی اور جرات کے ساتھ اپنا وہ کاسٹ کیا،انہوں نے کہا کہ بہت جلد نئی حکومت بننے جا رہی ہے اور امید ہے وزیراعظم بننے کے بعدجلد وزراء بھی حلف اٹھا لیں گے، انہوں نے کہا کہ میری مقتدر حلقوں سے درخواست ہے کہ وہ ان وزراکو کابینہ میں شامل کریں جن کا عوام سے براہ را ست کوئی واسطہ نہ ہو ،کیونکہ اگر وہ حلف اٹھا کر اسلام آباد سے واپس اپنے اپنے علاقوں میں جائیں گے تو عوام میں اشتعال دیکھ رہا ہوں،

خاص طور پر جو آزاد ارکان مسلم لیگ ن میں شامل ہو کر حلف اٹھائیں گے وہ بھی اپنے علاقوں میں نہ جائیں کیونکہ عوام میں بہت زیادہ اشتعال پایا جا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ ایسے تمام ارکان اسمبلی اسلام آباد میں رہیں آگے رمضان آرہا ہے وہیں پر رہ کر نماز اورتراویح پڑھیں،

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News