جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
میرٹ کا قتل؟پولیس لائنز اسلام آباد میں بھرتی کیلئے مند پسند امیدواروں کو اندر جانے کی اجاز ت مل گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی پولیس لائنز اسلام آباد میں بھرتی کے لیے آئے نوجوانوں نے انٹری نہ ملنے کیخلاف روڈ بلاک کر دیا۔ تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے آئے نوجوانوں نے کہاہے کہ آج وفاقی پولیس لائنز میںصبح 7بجے ہمارا ٹیسٹ تھا ساڑھے دس بجے انہوں نے ٹیسٹ کیلئے آئے ہوئے امیدواروں کو اندر جانے کی اجازت دیدی باقی امیدواروںکو کہا کہ ہمارے پاس مزید بندوں کی گنجائش نہیں۔ نوجوانوں نے کہا کہ پولیس کی ناقص انتظامات اور مند پسند امیدواروں کو اندر جانے کی اجازت ہمارے مستقبل کو تباہ کرسکتی ہے ۔ ٹیسٹ کیلئے آئے امیدواروں نے احتجاجاً روڈ بلاک کردیا جس کی وجہ سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی کی کچلاک دھماکے کی شدید مذمت، پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت

مزید خبریں