هفته,  07  ستمبر 2024ء
یوم دفاع ، مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) یوم دفاع کے موقع پر کراچی میں بانی پاکستان کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

پاکستان ائیرفورس اکیڈمی اصغرخان کے چاق وچوبند دستہ نے مزارقائد پرگارڈزکے فرائض سنبھال لیے، ائیرآفیسر کمانڈنگ،ائیر وائس مارشل شہریارخان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ائیروائس مارشل شہریارخان نے پریڈ کا معائنہ کیا اور بابائے قوم کے مزارپرپھولوں کی چادرچڑھائی اور دعا کی۔

مزارقائد پرپاک فضائیہ کے 74 کیڈٹس پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے لیے تعینات ہوں گے،جس میں 61 مرد اور13 خواتین کیڈٹس شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں سیمنٹ کی مقامی طلب میں گزشتہ ایک سال میں مسلسل کمی ریکارڈ

یوم دفاع کے موقع پر لاہور میں مزار اقبال پرگارڈزکی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی، اس تقریب میں کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی ور پھول رکھے،انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News