جمعه,  20  ستمبر 2024ء
سحر کامران کا وفاقی وزراء کی کارکردگی پر عدم اطمینان کااظہار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنمااوررکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا ہے کہ یہ بات مایوس کن اور قابل افسوس ہے کہ وزرا پارلیمان کو سنجیدہ نہیں لیتے اور تیاری کر کے نہیں اتے،کب تک سنجیدہ ایشوز’’شائد‘‘ تک محدود رہیں گے؟

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیاپرجاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سوال سعودی عرب سے 100 پاکستانی نرسوں کو جعلسازی کے الزام میں ڈی پورٹ کرنے کے بارے تھا، جو لکھا ہوا جواب ایوان میں پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ اس کے مطابق تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، اور 6 مئی 2024 کو کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی تھی۔ ضمنی سوال میں یہ پوچھا تھا کہ رپورٹ پیش کئے ہوئے چار مہینے گزر کے ہیں، اب تک کیا ایکشن لیا گیا، اور اس واقعہ سے پاکستان کی ساکھ، پاکستانی ورک فورس اور بیرون ملک پاکستانیوں کو جو مجموعی نقصان ہوا ہے، کیا اس کا کوئی تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ تاہم متعلقہ وزیر موجود نہیں تھے اور وزیر اطلاعات نے غیرمتعلقہ اور غیر سنجیدہ جواب دیا، یہ بات مایوس کن اور قابل افسوس ہے کہ وزرا پارلیمان کو سنجیدہ نہیں لیتے اور تیاری کر کے نہیں اتے،کب تک سنجیدہ ایشوز’’شائد‘‘ تک محدود رہیں گے؟

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News