اتوار,  15  ستمبر 2024ء
ن لیگ وعدوں کی بجائے کام پر یقین رکھتی ہے، بیرسٹر امجد ملک

پیرس (روشن پاکستان نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر اور چیف کو آر ڈینیٹر انٹر نیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ ن لیگ وعدوں کی بجائے کام پر یقین رکھتی ہے،مسلم لیگ نے مشکل حالات میں حکومت کی بھاگ دوڑ سنبھالی جب ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا،نو مئی نے ملک کی اساس سے کھلواڑ کیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن )فرانس کے زیر اہتمام پارٹی میٹنگ کا انعقاد پیرس کے مقامی ریسٹورانٹ میں کیا گیا جس میں مہمان خصوصی بیرسٹر امجد ملک سینئر نائب صدر و چیف کوآرڈینیٹرانٹرنیشنل افئیرز اوراورسیز پاکستانیز تھے صدارت صدر مسلم لیگ (ن )فرانس میاں محمد حنیف نے کی اس میٹنگ میں اسٹیج سیکرٹری کے فرایض جنرل سیکرٹری رانا محمود علی خان نے سر انجام دئیے۔ تلاوت سے میٹنگ کا آغاز کیا گیا۔

زاہد اعوان نے تلاوت کلام پاک اور شیخ طارق جاوید نے نعتیہ اشعار پڑھے۔ پروگرام میں مسلم لیگ (ن )کی قیادت صدر جماعت میاں نواز شریف ، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ، ڈپٹی وزیراعظم اسحق ڈار اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔مہمان خصوصی بیرسٹر امجد ملک صاحب سینئر نائب صدر و چیف کوآرڈینیٹرانٹرنیشنل افئیرز اور اورسیز پاکستانیز نے کہا کہ مسلم لیگ نے مشکل حالات میں حکومت کی بھاگ دوڑ سنبھالی جب ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا،شہباز شریف حکومت مشکل فیصلے کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کا درد محسوس کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مئی نے ملک کی اساس سے کھلواڑ کیا ہے،انشااللہ مسلم لیگ ن تارکین وطن کو مایوس نہیں کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہم نے 2016 میں بطور چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن چھبیس ماہ میں تمام تحفظات اور رکاوٹوں کے باوجود بھی ہم نے مختصر عرصہ میں چیئرمین او پی ایف کا دروازہ 24 گھنٹے عوام کے لئے کھول دیا تھا، 23 جگہ بیرون ملک کھلی کچہریاں لگائیں اوروزیر اعظم پاکستان کی اشیر باد سے سفارت خانوں میں عوام میں جا کر بیٹھے اور انکی گزارشات 23 رپورٹس کے زریعے تمام خطوں سے بھجوائیں جن پر وزیراعظم پاکستان نے لکھ کر شاباش دی اور وہ گزارشات آگے بڑھ کر مسلم لیگ ن کے منشور کا حصہ بنیں ، 170 رکنی رول ماڈل شخصیات پر مشتمل ایڈوائزری کونسل تشکیل دی ، آزاد کشمیر میں پنجاب کی طرز پر اوورسیز کمیشن بنوایا .

عدلیہ سے اوورسیز کیلئے فاسٹ ٹریک پالیسی گائیڈینس جاری کروائی، اسلام آباد میں سیرینا ہوٹل میں اوورسیز کنونشن کروایا اور ہر ایئرپورٹ پر اوورسیز ڈیسک بنوائے اور قبضہ کے خاتمے اور پارلیمان میں نمائیندگی کیلئے قانون سازی کی راہ ہموار کی اور پالیسی گزارشات وزیراعظم کو پیش کیں ، ون ونڈو کمپلینٹ سیل تشکیل دیا اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سی پیک میں اسی طرز کی گزارشات پیش کیں ، اوورسیز کمیشن پنجاب کا مسودہ تحریر کرکے دیا اور ادارے کی سالانہ رپورٹ چالیس سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ پر ڈالی۔

انہوں نے کہاکہ 2018 میں (ن )لیگ کی حکومت بے وقت کیا گرائی گئی کہ تبدیلی کی چاہ میں او پی ایف بورڈ بھی غیر روائتی طور پر ایک سال قبل برخاست کیا گیا۔ تحریک انصاف کے چار سال میں اوورسیز کا کوئی وزیر مشیر یورپ کے گرد بھی نہ پھٹکا اور اوورسیز کیلئے او پی ایف کے دروازے بند کردیے گئے،مسلم لیگ ن کی حکومت آنے پر او پی ایف بورڑ دوبارہ تشکیل دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات ثابت کرتی ہے کہ ن لیگ وعدوں کی بجائے کام پر یقین رلھتی ہے۔ صدر جماعت حاجی میاں محمد حنیف نے مہان خصوصی کو پیرس میں خوش آمدید کہا اور یقین دلایا کہ مسلم لیگ فرانس اتحاد اور نظم کیساتھ ملک اور پارٹی کی خدمت جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہاکہ سب ارکان کی جانب سے سرپرست اعلی طلعت چوہان کو بیٹی کی شادی کامیابی سے سر انجام دینے پر مبارکباد دی گئی۔

انہوں نے کہاکہ تمام لیگی ساتھیوں کو اختصار کیساتھ اظہار خیال کا موقع دیا گیا۔ اس میٹنگ میں چیف پیٹرن طلعت محمود چوہان، ، پیٹرن سردار ظہور اقبال ، کوآرڈینیٹر شیخ طارق جاوید،صدر یوتھ ونگ خان اصغر نائب صدر شہباز کسانہ نائب صدر چوہدری محمد حسین نائب صدر حاجی نثار احمد انفارمیشن سیکرٹری راجہ اشفاق حسین ، فنانس سیکرٹری چوہدری فیصل سعید ، جوائنٹ سیکرٹری راجہ محمد علی خان ، شان گجر خان نائب صدر، قیصر شکیل یوتھ ونگ کے سنیر نائب صدر تنویر ڈار چوہدری اسلم گجر سینئر مسلم لیگی سید خالد جمال شاہ چوہدری ملک ساجد بشیر آصف ہوتھی چوہدری جانی گجر ، راجہ عبدالحمید اوردیگر بڑی تعداد میں مسلم لیگی ارکان نے شرکت کی۔

میڈیا سے پی ٹی وی فرانس کے ملک زاہد مصطفی اعوان ، خرم شہزاد اور سچ ٹی وی سے سلطان راجہ بھی شامل محفل تھے۔ پروگرام کے آخر میں بیرسٹر امجد ملک  کے سسر حاجی عبدالغفور ملک کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

بزرگ ساتھی شیخ طارق جاوید کو مہمان خصوصی نے پھول پیش کئے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News