جمعه,  20  ستمبر 2024ء
پاکستان،عراق پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کاتعلقات کومزیدمضبوط بنانے کے عزم کااعادہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان عراق پارلیمانی فرینڈشپ گروپ (پی ایف جی )کی کنوینئر سحر کامران نے کہا ہے کہ پاکستان اورعراق مذہب، بھائی چارے اور ثقافت کے لازوال رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے ذریعے بھائی چارے کے رشتوں کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عراق پارلیمانی فرینڈشپ گروپ (پی ایف جی )کا کنوینئر سحر کامران کی زیرصدارت پہلااجلاس منعقد ہوا۔

پارلیمنٹ کی بلڈنگ میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان میں عراق کے سفیر حامد عباس لفتا بھی شریک ہوئے ۔

مزیدپڑھیں:پاکستان پیپلزپارٹی قومی یکجہتی اور تمام شہریوں کے مساوی حقوق کی علمبردار ہے،سحرکامران

اس موقع پر اپنے خطاب میں پی ایف جی کی کنوینر سحر کامران نے کہا کہ پاکستان اورعراق مذہب، بھائی چارے اور ثقافت کے لازوال رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے ذریعے بھائی چارے کے رشتوں کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے پی ایف جی نے عراق کے ساتھ مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔

فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پارلیمانی دوستی گروپ پارلیمانی سفارت کاری، عوام سے عوام کے رابطے اور دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News