اتوار,  15  ستمبر 2024ء
خصوصی افراد کیلیے پنجاب ہمت کارڈ کی ادائیگی کا شیڈول

لاہور(روشن پاکستان نیوز)  حکومتِ پنجاب نے باضابطہ طور پر ہمت کارڈ کا اجرا کر دیا جس کا مقصد معذور افراد کو مالی مدد فراہم کرنا ہے۔

محکمہ سماجی بہبود نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی موجودگی میں ایک تقریب کے دوران بینک آف پنجاب کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

خصوصی افراد کیلیے اے ٹی ایم کارڈ

بینک آف پنجاب دو مرحلوں میں 65 ہزار خصوصی افراد کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کرے گا۔ پہلے مرحلے میں 40 ہزار جبکہ دوسرے مرحلے میں 25 ہزار افراد کو کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

ہمت کارڈ سہ ماہی وظیفہ کی رقم

ہمت کارڈ کے ذریعے صوبے بھر میں ہر خصوصی فرد کو سہ ماہی میں ساڑھے 10 ہزار روپے ملیں گے۔ اس سے قبل سہ ماہی میں انہیں 7500 روپے دیے جاتے تھے۔

ادائیگی کی تاریخ

ہمت کارڈ کے ذریعے ادائیگیاں 15 ستمبر 2024 سے شروع ہوں گی۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ایک میچ میں 3 سپر اوورز، ریکارڈ قائم

تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ مستحق خصوصی افراد اور معاشرے کے غریب طبقے کی دیکھ بھال کرے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News