هفته,  14  ستمبر 2024ء
انتخابات میں خواتین کو ٹکٹ نہ دینے پر 12 سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو نوٹس

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) الیکشن کمیشن نے انتخابات میں خواتین کو 5 فیصد ٹکٹس نہ دینے کے کیس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ستمبر کو طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت 12 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کیے ہیں، ٹی ایل پی کے سعد رضوی اور خرم نواز گنڈا پور کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

نوٹس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 206 پر عمل درآمد کیس کے حوالے سے جاری کیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 4 ستمبر کو کرے گا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کی انتخابات میں ساڑھے 14 ارب روپے کے اخراجات کے الزام کی تردید

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News