هفته,  07  ستمبر 2024ء
تحصیلوں کے اعتبار سے لاہور پنجاب کا سب بڑا شہر بن گیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز) تحصیلوں کے اعتبار سے لاہور پنجاب کا سب بڑا شہر بن گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں مزید 5 تحصیلوں کا اضافہ کردیا گیا ،مجموعی طور پر ضلع لاہور کی 10 تحصیلیں ہوگئیں۔

نئی 5 تحصیلوں میں نشتر ، واہگہ ، اقبال ٹاؤن ، راوی اور صدر شامل ہیں،بورڈ آف ریونیو نے منظوری کے بعد تحصیلوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

شہر میں پہلے شالیمار، لاہور کینٹ، رائیونڈ، لاہور سٹی اور ماڈل ٹاؤن پر مشتمل 5 تحصیلیں تھیں۔

مزید پڑھیں: افسر کیسے غائب ہو گیا ، اڈیالہ جیل انتظامیہ کو پتہ ہی نہیں ، ریاست کی رٹ کہاں گئی ؟ لاہور ہائیکورٹ

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News