هفته,  14  ستمبر 2024ء
ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر 6 غلطیوں کی نشاندہی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر اردو تحریر کے حوالے سے 6 غلطیوں کی نشاندہی ہوئی ہے ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پھیلی ایک تحریر میں بتایا گیا ہے کہ پہلی غلطی ’’بینک‘‘ لکھ کرکی گئی ہے جسے ’’بنک ‘‘ ہونا چاہئے۔

دوسری غلطی لفظ ’’روپیہ ‘‘ ہے اسے ’’روپے‘‘ ہونا چاہئے کیونکہ جب ایک سے زیادہ کا صیغہ ہو تو ’’حرف امالہ‘‘ کا اصول اپنایا جاتا ہے یعنی ’’ایک روپیہ‘‘ دو روپے، پچاس روپے ،ایک ہزار روپے۔

تیسری غلطی ’’حامل ہذا‘‘ ہے جسے ’’حامل نوٹ ہذا‘‘ ہونا چاہیے،چوتھی غلطی لفظ ’’مطالبہ‘‘ کے حوالے سے ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اسے مطالبہ نہیں مطالبے پر ادا کرے گا۔

پانچویں غلطی ’’کریگا ‘‘ ہے جسے ’’کرے گا‘‘ ہونا چاہئے۔ چھٹی غلطی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ’’حکومت پاکستان کی ضمانت سے جاری ہوا‘‘ درست نہیں اسے’’حکومت پاکستان کی ضمانت پر جاری ہوا‘‘ ہونا چاہئے۔

مزید پڑھیں: سابق سیکریٹری کے گھر سے کروڑوں کی ملکی،غیر ملکی کرنسی برآمد

تحریر کی ابتدا میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خبروں کے مطابق اسٹیٹ بنک نے درستی کی یقین دہانی کرادی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News