پیر,  07 اکتوبر 2024ء
حماد اظہر کا نوازشریف کی تقریر پر سخت ردعمل سامنے آگیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماداظہر نے کہا ہے کہ اب سے کچھ دیر قبل عوام نے دیکھا کہ ایک ہارے ہوئے شخص نے سٹیج پر ا ٓکر وکٹری سپیچ کرنے کی کوشش کی ،

مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف صرف 60 سیٹیں اب تک حاصل کر چکے ہیں اور وہ اگلا وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں، ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ،

جمعہ کو سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف، ان کے بھائی میاں شہباز شریف اور ان کے خاندان کے تمام افراد اور ان کی پارٹی کے تمام ارکان اپنی اپنی نشستوں پر ہار چکے ہیں اور بھاری اکثریت سے انہیں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے شکست سے دوچار کیا ہے ،

انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ نون یہ سمجھتی ہے کہ وہ رات کے اندھیرے میںرزلٹ کو تبدیل کر لے گی تو ایسا نہیں ہونے والا ،حماد اظہر نے کہا کہ جس طرح نون لیگ نے فسطائیت کی دیواریں قائم کیں، خوف کے بت کھڑے کئےان سب رکاوٹوں کو توڑ کر عوام باہر نکلی اور انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا،

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف صوبوں اور مرکز میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے اور اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ تحریک انصاف کامینڈیٹ چوری کر لے گا تووہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے،

ان کاکہناتھا کہ اس حوالے سے میں کل دن ڈیڑھ بجے دوبارہ بیان جاری کروں گا اور آئندہ کالائحہ عمل دوں گا۔

مزید خبریں