اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزارت مذہبی امور نے آئندہ سال2025 کی حج پالیسی کی تیاریوں پرکام تیز کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق حج پالیسی کا اعلان آئندہ ماہ ستمبر میں کیے جانے کا امکان ہے۔ پرائیویٹ حج اور سرکاری حج اسکیم کوٹے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی اور زیادہ اور کم مدتی حج اسکیم کےمعاملے پربھی نئی پالیسی لانے پرغور کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور کو عازمین حج کی طرف سے حج انتظامات پر شکایات موصول ہوئی تھیں، نئی پالیسی میں عازمین حج کی شکایات کے ازالےاور نئی سہولیات کی فراہمی پربھی غور کیا گیا۔
مزید پڑھیں: ترکیہ کیساتھ تجارتی حجم کو سالانہ 5ارب ڈالر پر پہنچانے کیلیے اقدامات کر رہے، وزیراعظم
ذرائع کے مطابق کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت پاکستان میں ہی امیگریشن کےانتظامات کیے جائیں گے اور آئندہ سال حج کے دوران لاہور ائیرپورٹ کو بھی روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کرنےکی سعودی حکام سے درخواست کی جائے گی۔