بدھ,  15 جنوری 2025ء
علیمہ خان اور بشریٰ بی بی میں پارٹی پر قبضہ کی خبری من گھڑت قرار

پشاور(روشن پاکستان نیوز)وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علیمہ خان اور بشریٰ بی بی میں پارٹی پر قبضہ کی خبریں حقیقت نہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ پارٹی بانی پی ٹی آئی کی ہے اور وہ خود تمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کے بارے میں نااہل حکومت جھوٹ کا پروپیگنڈا کر رہی ہے، اختلافات شریف خاندان میں ہیں جس کے مزے عطا تارڑ خود لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز اور نواز گروپ کی آپس کی لڑائی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، دونوں بھائی میڈیا کے سامنے کچھ اور اندر کچھ اور ہوتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں گروپ پارٹی پر قبضے کی کوشش میں ہیں۔

مزید خبریں