بدھ,  18  ستمبر 2024ء
کراچی سے اسلام آباد اور فیصل آباد جانیوالی 10 پروازیں منسوخ

کراچی (روشن پاکستان نیوز)انتظامی مسائل کی وجہ سے آج کراچی سے اسلام آباد اور فیصل آباد جانے والی 10 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق ملتان سے شارجہ کی پرواز پی کے 293 کی روانگی میں ساڑھے 3 گھنٹے جبکہ اسلام آباد سے جدہ کی پرواز ای آر 801 کی روانگی میں 3 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

اسلام آباد سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 325 کی روانگی ساڑھے 5 گھنٹے تاخیر سے سہہ پہر ساڑھے 3 بجے ہوگی۔

اس کے علاوہ اسلام آباد سے شارجہ کی پرواز پی کے 151 اور کراچی سے مسقط جانے والی پرواز پی کے 225 کی روانگی میں بھی 6 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News