هفته,  07  ستمبر 2024ء
پی ٹی آئی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے، وزیراطلاعات عطاتارڑ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے۔ علیمہ اور بشریٰ گروپ کے درمیان کشیدگی چل رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ پارٹی کے اندر نفرت کو فروغ دے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی انتشار اور تقسیم کا شکار ہے۔ علیمہ خان نے کہا بشریٰ بی بی جھوٹی خبریں پھیلارہی ہیں۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ علیمہ خان نے کہا بشریٰ بی بی پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں۔ بشریٰ بی بی ہمدردی کیلئے جھوٹا بیانیہ بنارہی ہیں۔ تحریک انتشار میں بہت سے ڈس انفارمیشن سیل کام کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کے رؤف حسن کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔

جھوٹے بیانیے کے ذریعے پی ٹی آئی پر قبضے کی جنگ کا منظر نامہ آشکارہوگیا ، 23 جون 2023 کو علیمہ خان نے واٹس ایپ سے رؤف حسن کو بشریٰ بی بی سے منسوب ایک پیغام بھیجا ،جس میں ان کے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات اور رونے کے واقعہ کی روداد بیان کی گئی ہے۔

علیمہ خان نے رؤف حسن کو پیغام میں کہا کہ بشریٰ بی بی کا یہ پیغام احمقانہ ہے، بشریٰ بی بی کا یہ ڈس انفارمیشن سیل لوگوں کو اکسا رہا ہے، اس پیغام کی تشہیر نہ کی جائے اور انہوں نے رؤف حسن کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کی ایسی کوئی بات بشریٰ بی بی سے نہیں ہوئی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News