هفته,  12 اکتوبر 2024ء
یہ عام انتخابات نہیں ’’چنتخابات ‘‘ہیں،سینئر تجزیہ کار پھٹ پڑیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سینئر تجریہ کاروں نے کہا ہے کہ یہ عام انتخابات نہیں ’’چُنتخابات‘‘ اور’’مبینہ انتخابات‘‘ ہیں، جس طرح آدھی رات کو ’’ن لیگ انقلاب‘‘ برپا ہوا اس سے پورے سسٹم پر سوال اٹھ گیا ہے،’’ ووٹ کو عزت دو‘‘ کہنے والے اگر ووٹ کی عزت اس طرح پامال کریں گے تو نظام نہیں چلے گا۔ اسٹوڈیوز میں بیٹھے تجزیہ کاروں پر انگلیاں اٹھانے والے خود ڈرائنگ روم سے کب نکلیں گے،نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے عاصمہ شیرازی نے کہاکہ عوام نے باہر نکل کر ووٹ ڈالے ہیں اور تحریک انصاف کو کامیاب کرایا ہے، لیکن افسوس اس چیز کا ہے کہ نون لیگ نے رات کی تاریکی میں رزلٹ چینج کروانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ان کا کہنا تھا کہ عوام اپنے لیڈر کے ساتھ ہیں ،عوام عمران خان کو چاہتی ہے اس وقت آزاد امیدواروں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور تحریک انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے، اس کا فیصلہ آئندہ کچھ دنوں میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کرے گی ۔

مزید خبریں