هفته,  21 دسمبر 2024ء
پی ٹی آئی تین حکومتیں بنانے کی پوزیشن میں ہے، رؤف حسن کا دعویٰ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ ہم تین حکومتیں بنانے کی پوزیشن میں ہیں نتائج میں ردو بدل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی اعلان کردیا

جمعہ کوپی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رؤف حسن کاکہناتھا کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہوئی ہے ہمارے لیے سیاسی سپیس کم سے کم ہوتی رہی مگر اس کے باوجود ہمارے کارکنان نے ہر ظلم اور جبر کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ہمارے ووٹرز نے دلیری کے ساتھ نکلے اور ووٹ ڈالے۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات نےکہا کہ کل رات تک پی ٹی آئی قومی اور صوبائی اسمبلی کی اکثریتی نشتوں پر لیڈ کررہی تھی۔ اچانک رات بارہ بجے کے بعد انتخابی نتائج آنا بند ہوگئے۔ اس کے بعد جیتنے والوں کو ہروانا شروع کردیا گیا۔

رؤف حسن نے کہا کہ پی کے میں ہمیں نمایاں اکثریت حاصل ہے اور پنجاب میں بھی ابھی تک ہم لیڈ پر ہیں۔ اس وقت ہم تین حکومتیں بنانے کی پوزیشن میں ہیں اور نتائج کے خلاف ٹریبونل کورٹ آف لا میں جانے کا آپشن بھی موجود ہے۔

مزید خبریں