هفته,  07  ستمبر 2024ء
الیکشن ترمیمی ایکٹ کا تحریری حکم جاری

لاہور(روشن پاکستان نیوز)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے الیکشن ترمیمی ایکٹ کا 2 صفحات کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

تحریری حکم کے مطابق عدالت نے اٹارنی جنرل کو 30 اگست کو معاونت کے لیے طلب کر لیا۔

جسٹس شکیل احمد نے  تحریری حکم میں کہا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق حصوں کا فیصلہ دے دیا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ ممبر بینچ کے فیصلے کے پارلیمنٹ ایکٹ میں ترمیم کر کے ختم نہیں کر سکتے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ترمیم کو کلعدم قرار دیا جائے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News