منگل,  10  ستمبر 2024ء
کارکنوں کے نعرے،غصے سے بپھرے لیگی قائد نوازشریف اپنے منہ میاں مٹھو بن گئے

لاہور(روشن پاکستان نیوز)لیگی کارکنوں کے نعرے لگانے پر مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نوازشریف غصے میں آگئے اورکارکنوں کو جھڑک دیا،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف نے ماڈل ٹائون میں واقع ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں الیکشن نتائج کے حوالے سے خطاب کیا،اس موقع پر جب نوازشریف خطاب کرتے رہے تھے تو کارکنوں نے نعرے لگانے شروع کردیئے ،جس پر لیگی قائد نے کہاکہ ابھی نعرے نہ لگائو میں آپ کا قائد آپ کو کہہ رہا ہوں جس پر کارکن خاموش ہوگئے

دوسری طرف اپنے آپ کو قائد کہنے پر سوشل میڈیا صارفین نوازشریف پر برس پڑے اور انہیں اپنے منہ میاں مٹھوبننے کا خطاب دے ڈالا،سوشل میڈیا صارفین کے مطابق پہلاسیاسی لیڈر دیکھا ہے جو خود کوقائدکہتا ہے،

ایک صارف نے لکھا کہ نواز شریف نے شیروانی اور ہسپتال والا لباس دونوں ہی استری کروا لئے ہیں اب ووٹنگ کے نتائج دیکھ کر ہی فیصلہ ہوگا کہ کیا پہننا ہے،

شکیل نامی صارف نے لکھا کہ آپ کو عوام نے مسترد کیا ہے ،آپ ایک مسلط حکمران ہیں

شکیل رند نے کہا کہ اگر مقابلے کی ہمت نہیں تھی تو ویسے ہی جیت کا اعلان کر دیتے قوم کا وقت اور پیسا کیوں ضائع کیا ہے ہمت کرو اور عوام کے فیصلے کو مانو،

ملک عمر نے کہاکہ عوام پر زبردستی کی حکومت مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انس نے لکھا کہ پاکستان کے عوام نے اپنا فیصلہ سُنا دیا ہے۔ اس فیصلے کا احترام کیجئے۔

عتیق کا کہنا تھا کہ حکومت وہ ہوتی ہے جو دلوں پہ کی جائے،تحت پہ تو یزیذ بھی بیٹھ گیا تھا،

تانزئی نامی ایک صارف کہا کہ کارکنوں نے نعرے لگاتے ہوئےگو نواز گو کہہ دیا ہو گا۔

مصم خان نے کہاکہ جسے عوام منتخب کرے اسے لیڈر کہتے ہیں اور جسے مسلط کیا جائے اسے پتہ نہیں کیا کہتے ہیں

خورشید نے بھی دلچسپ تبصرہ کیا کہ 63 سیٹس والی پارٹی 90 سیٹس والی پارٹی کو دعوت دے رہی ہے
ایسا دیس ہے میرا!

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News