بدھ,  18  ستمبر 2024ء
کچے کے ڈاکوؤں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا

رحیم یارخان(روشن پاکستان نیوز)رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث ڈاکوؤں کی سرکوبی کے لیے پولیس آپریشن جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے میں کروڑوں روپے کی لاگت سےچوکیاں بنیں، بلٹ پروف اور بکتر بند گاڑیاں بھی پولیس کو دی گئیں۔

واضح رہے کہ رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملے کے نتیجے میں 12 اہلکار شہید ہو گئے۔

ڈاکوؤں نے فائرنگ کے ساتھ ساتھ راکٹ بھی داغے تھے، حملے میں 6 اہل کار زخمی ہوئے جبکہ 5 اہل کار لاپتہ ہوئے تھے جنہیں بعد میں ریسکیو کر لیا گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News