منگل,  07 جنوری 2025ء
اڈیالہ جیل میں اوپن ٹرائل کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے،نعیم پنجوتھا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا ہے کہ پابندی نیب پراسیکیوٹر پر نہیں صرف ہمارے اوپر پابندی ہے، اڈیالہ جیل میں اوپن ٹرائل کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے۔

نعیم پنجوتھا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کون ہے جو جیل کے حوالے سے فیصلے کرتا ہے اس کا کیا اختیار ہے۔

مزیدپڑھیں:بجلی کی اصل لاگت کا تعین کرکے پورے ملک میں یکساں ٹیرف لاگو کیا جائے،حافظ نعیم الرحمن

نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ کل جلسے کے حوالے سے کور کمیٹی کا اجلاس 2 گھنٹے تک جاری رہا، جلسے کی آئندہ تاریخ کے حوالے سے کور کمیٹی فیصلہ کرے گی، آئندہ جلسےکا فیصلہ ہم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر رکاوٹیں ڈالی گئی اس کو عبور کریں گے، جلسےکےحوالے سے تمام دباؤ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی برداشت کرے گی، 8 ستمبر کےجلسے کا این او سی دے دیا گیا ہے، شیڈول ہم جاری کریں گے۔

نعیم پنجوتھا نے یہ بھی کہا کہ جلسے کا جو شیڈول آئے گا اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جلسہ اس وجہ سے منسوخ کیا کیونکہ یہ دوبارہ 9 مئی کرنا چاہتے تھے، جلسہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے، ہمیں آئینی حق سے محروم کیا گیا تو عوام نکلیں گے۔

مزید خبریں