جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
ریحانہ ڈار کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے سے روک دیاگیا

سیالکوٹ(روشن پاکستان نیوز)سیالکوٹ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار ریحانہ ڈار کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالنے سے روک دیا گیا،

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار برائے قومی اسمبلی ریحانہ ڈار نے بتایا کہ میرے ہاتھ میں پاکستان کا جھنڈا تھا، میں نے پاکستان تحریک انصاف کا یا عمران خان کا جھنڈا نہیں اٹھایا ہوا تھابلکہ صرف اور صرف پاکستان کا جھنڈا اٹھایا ہوا تھااور میرایہ جھنڈا اٹھانے کا مقصد کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا،

انہوں نے کہا کہ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک ریلی نکال رہی تھی لیکن مجھے ریلی نکالنے سے روک دیا گیا ،

انہوں نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ آخر ایسی کون سی قیامت آگئی تھی کہ مجھے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نہیں نکالنے دی گئی،

ان کا کہنا تھا کہ میرے دادا ،میری پھوپھو اور میرے چچا سب کا تعلق کشمیریوں سے ہے اور ہماری فیملی کی وجہ سے یہاں سیالکوٹ میں کشمیری آباد ہوئے ہیں ، میرا حق بنتا ہے میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کروں اور اسی سلسلے میں ریلی نکالنا چاہ رہی تھی،

انہوں نے کہا کہ تمام میڈیا دیکھ لے میں صرف اور صرف پاکستان کا جھنڈا لے کر آگے بڑھنا چاہ رہی تھی لیکن مجھے اگے بڑھنے سے روک دیا گیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ جب تک کشمیر کے لیے نیک نیتی نہیں ہو گی، اتحاد اتفاق اورایک دوسرے کی رائے کا احترام نہیں ہو گا کسی بھی شعبہ یا جدوجہد کے ثمرات حاصل کرنا نا ممکن ہےاوریہ چیزہمارے سیاست دانوں کو سمجھنا ہوگی۔کیونکہ کشمیر کے معاملے پر تو پوری قوم ایک پیج پر ہے ،اس حوالے سے تو کوئی تقسیم نہیں ہے ۔

مزید خبریں