سیالکوٹ(روشن پاکستان نیوز)گزشتہ رات کوووٹنگ کے بعد گنتی ہوئی اس کے مطابق تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار ریحانہ ڈار 50 ہزار کی برتری سے جیت رہی تھیں مگر صبح اٹھتے ہی ن لیگ کے رہنماخواجہ آصف کی جیت کا اعلان ہوگیا۔ نتیجہ واقعی بدلا گیا؟ مقامی صحافی نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ سرکاری نتائج آنے سے پہلے ہر کوئی اپنے اپنے امیدواروں کی جیت کے دعوے کرتا ہے اور اس حلقے میں بھی کچھ ایسا ہوا ،انہوں نے کہاکہ ڈارفیملی نے کل رات پریس کانفرنس کی کہ ریحانہ کو پچاس ہزار کی لیڈہے اور ان کے پاس فارم 45پریہ لیڈموجود ہے تو پھر راتوںرات کیسے یہ لیڈر خواجہ آصف کی جیت میں تبدیل ہوگئی ،اگر یہ فارم 45اصل تھے تو پھریہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے اور اس پرمزید تحقیقا ت ہونی چاہئیں،
دوسری جانب اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ
ملک میں جو چل رہا ہے، چلنے دیں، آپ کی آنکھیں آج دیکھنے کے قابل ہوئی ہیں اسی بات پہ خوش رہیں، جسے تاج پہنانے کے لیے لایا گیا ہے بھلے اسے پہنا دیں
آپ نے نا امید نہیں ہونا،
آج کا نوجوان ، کل کا بوڑھا ہوگا، اور یہ شعور نسل در نسل منتقل ہوتا رہے گا
آپ حق پر ہیں اسی بات کا شکر ادا کریں، دن ، مہینے ، سال جتنا وقت لگ جائے آخر میں جیت حق کی ہی ہوگی… ان شاءاللہ …!!
ایک اور صارف کا کہنا تھاکہ ملک کے ساتھ جتنی بڑی غداری کرو گے اتنا بڑا پروٹوکول
ملے گا، جتنی بڑی وفا کرو گے اتنی بڑی سزا ملے گی،
اخترمٹھونامی صارف کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ جیت آپ کی ہو گی