بدھ,  15 جنوری 2025ء
اخلاقی اقدار کا معاشرے سے ختم ہونا غلط ہے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس فائز عیسیٰ کے والد اور مفتی محمود سے متعلق گفتگو کی۔

صحافی نے سوال کیا کہ آج قاضی فائز عیسیٰ نے مفتی محمود کے واقعے کا حوالہ دیا جب وہ قاضی عیسیٰ کی تعزیت پر گئے۔

اس پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں کی روایات ہیں، غم اور خوشی میں جانا ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شخصیات کا احترام اور اختلاف کے باوجود بھی احترام ہماری اقدار ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے سے یہ روایات اور چیزیں ختم ہو رہی ہیں۔ اخلاقی اقدار کا معاشرے سے ختم ہونا غلط ہے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے یہ بات سپریم کورٹ میں مبارک ثانی کیس میں عدالت آمد پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

مزید خبریں