منگل,  10  ستمبر 2024ء
مریم نوازکوجتوانے کیلئے این اے 119میں منظم دھاندلی کی گئی،تحریک انصاف لائرزٹیم

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے کہا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 119 میں ہمارے پولنگ ایجنٹ سے فارم 45 پر پہلے ہی دستخط کروا لیے گئے تھے،

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے ایک ممبر نے بتایا کہ جب پولنگ ختم ہو جاتی ہے اور تمام ووٹ کاسٹ ہو جاتے ہیں تو اس کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹ کے سامنے بیلٹ باکس خالی کیے جاتے ہیں اور پھر ووٹوں کی گنتی شروع ہوتی ہے،

انہوں نے کہا کہ جب ووٹوں کی گنتی مکمل ہو جاتی ہے اس کے بعد فارم 45 پر ووٹ درج کر کے پولنگ ایجنٹ سائن کرتا ہے اور پھر یہ ریکارڈ اگے بھیج دیا جاتا ہے،

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ اس طرح کا معاملہ نہیں ہوا بلکہ ہمارے پولنگ ایجنٹ سے ووٹ لکھے بغیر ہی فارم 45 پر دستخط کروا لیے گئے جو کہ سراسر زیادتی ہے اور یہ دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے، اس طرح کی دھاندلی ہمیں قبول نہیں،

ان کا کہنا تھا کہ این اے 119 میں تمام سرکاری ریاستی مشینری استعمال کی گئی اور مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائز جو اس حلقے میں تحریک انصا ف کے حمایت یافتہ امیدوارکے مدمقابل تھی کوجتوانے کے لیے تمام توانائیاں صرف کی گئیں تاکہ کسی بھی طریقے سے مریم نواز کو یہاں سے جتوایا جا سکے،

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی قانونی ٹیم سے اس حوالے سے مشورہ کیا ہے اور اس معاملے کو الیکشن کمیشن کے ساتھ اٹھائیں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News