هفته,  07  ستمبر 2024ء
اسلام آباد جلسہ ملتوی کرنے پر علیمہ خان برہم، آڈیو منظر عام پر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)تحریک انصاف کی جانب سے آج اسلام آباد میں شیڈول جلسہ ملتوی کرنے پر علیمہ خان نے سخت برہمی کا اظاہر کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی ایک آڈیو منظر عام پر آگئی ہے، جس میں انہیں کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اعظم سواتی نے کس کے کہنے پر بانی کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیٖغام پہنچایا؟ پارٹی کا چیئرمین باہر بیٹھا ہے،انہوں نے جلسے کا فیصلہ کیوں نہیں کیا؟ کس نے اعظم سواتی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت دی۔

علیمہ خان نے کہا کہ پارٹی قیادت کو کارکنان کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں تھی تو بانی پی ٹی آئی سے فیصلہ کرادیا۔ الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکلوانا نہیں چاہتی۔

عمران خان کی ہمشیرہ نے سوال اٹھایا کہ صبح ساڑھے 7 بجے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیسے ممکن ہو سکتی ہے؟ کسی کے کہنے پر ہی ان لوگوں نے پارٹی سربراہ سے جلسہ منسوخ کرایا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں جلسہ ہونا تھا جو چند گھنٹے قبل منسوخ کر دیا گیا اور پارٹی قیادت نے بتایا کہ جلسہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا ہے۔ تاہم جلسہ منسوخ ہونے کے بعد عمران خان کی ہمشیرہ کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News