جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
پی ٹی اے انٹرنیٹ کی سست روی سے پہلے آگاہ کر دیتا تو مسئلہ نہ ہوتا،امین الحق

اسلام آباد(روشن پاکستنا نیوز)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے انٹرنیٹ کی سست روی سے پہلے آگاہ کر دیتا تو یہ مسئلہ نہ ہوتا۔

امین الحق نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کے دوران یہ بات کہی۔

انہوں نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی سست رفتاری پر ہم نے متعلقہ لوگوں کو بلایا تھا۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے یہ بھی بتایا کہ انٹرنیٹ کی سست روی سب میرین کیبل کا فالٹ ہے اور امید ہے 27 اگست کے بعد انٹرنیٹ میں بہتری آئے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News