جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
31اگست تک عمران خان کو رہاکروورنہ بنگلہ دیش سے برا حال ہوگا،طلبہ تحریک کی دھمکی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)طلبہ تحریک نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 31اگست تک رہاکرنےبصورت دیگر حکومت کابنگلہ دیش جیسا حال کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کلاس میں درجنوں کی تعدادمیں طلبہ موجود ہیں اور عمران خان کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:عمران خان نے نومنتخب برطانوی وزیراعظم اسٹارمر سے مدد مانگ لی

کلاس میں موجود طلبہ نے بیک زبان کہا کہ حکومت عمران خان کو 31اگست سے پہلے پہلے رہا کردے۔

طلبہ کے مطابق اگر بانی پی ٹی آئی کو رہا نہ کیا گیا تو پھر وہ تحریک شروع کرینگے اور جو کچھ دنیا نے بنگلہ دیش میں دیکھا ہے اس سے بھی برا یہاں ہوگا۔

طلبہ کے مطابق پاکستانی سیاستدانوں کو بھاگنے بھی نہیں دینگے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News