سانگھڑ(روشن پاکستان نیوز)صوبہ سندھ کے علاقے ضلع سانگھڑ میں ریٹرننگ آفیسر (آراو) نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں نتائج تبدیل کرنے کے لیے لیگی امیدوار کی جانب سے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا،
تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے خان سانگھڑ میں تعینات ریٹرننگ آفیسر کاایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ مجھ پر لیگی امیدوار انتخابی نتائج تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں،
اس موقع پر موبائل کیمرہ سے بنائی گئی ایک ویڈیومیں انہوں نے کہا کہ کیا ایسے ہوتے ہیں الیکشن ؟ان کا کہنا تھا کہ دھمکیوں کے باعث جب وہ گھر سے ا ٓرہے تھے تو ان کی بیٹی ان کے پاؤں پڑ گئی کہ بابا آپ نہ جائیں اپ کی زندگی کو خطرہ ہے،
سوشل میڈیا پر یہ کلپ بہت زیادہ وائرل ہو رہا ہے جس میں مذکورہ اور ریٹرننگ آفیسر کو گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رہنما سائرہ بانو کے سامنے شکوہ کرتے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ویڈیو میں لیگی امیدوار کا نام لیا گیا ہے اور نہ ہی یہ معلوم ہوسکا ہے کہ یہ کونسا حلقہ ہے تاہم سائرہ بانو کی پولنگ اسٹیشن پر موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ صوبہ سندھ کے علاقے ضلع سانگھڑکاکوئی پولنگ اسٹیشن ہے،جہاں پر ایک شخص مذکورہ تمام واقعہ بیان کر رہا ہے۔