اتوار,  15  ستمبر 2024ء
سحر کامران کا خواتین کو پارلیمنٹ میں ہراساں کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد(حفصہ یاسمین سے)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے  دعویٰ کیا ہے کہ خواتین کو پارلیمنٹ کے اندر بھی ہراساں کیا جاتا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگومیں خواتین کے لباس پر اعتراض اور ہراساں کرنے کے معاملے پر تین بڑی سیاسی جماعتوں کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ مسلم لیگ ن کی نوشین افتخار، پیپلز پارٹی کی سحر کامران اور تحریک انصاف کی سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور نے مل کر قانون سازی پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر سحر کامران کا کہنا تھا کہ کسی کو یہ حق نہیں کہ کسی دوسرے کے لباس پر تنقید کرے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے انکشاف کیا کہ ہراسانی پارلیمنٹ میں ہے، قائمہ کمیٹیوں میں بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوک ایجوکیشن کا بل 2018 میں منظور ہوا لیکن عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

انکا کہنا تھا کہ خواتین کو ہر سرگرمی میں حصہ لینے کا اتنا ہی حق ہے جتنا مرد کو ہے۔ آج کے معاشرے میں خواتین کو ہراسانی کا زیادہ سامنا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News