بدھ,  15 جنوری 2025ء
کارساز ٹریفک حادثہ: ماہر نفسیات نے ملزمہ کی دماغی حالت کو درست قرار دے دیا، اسپتال سے فارغ

کراچی(روشن پاکستان نیوز)جناح اسپتال کے ماہر نفسیات نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس میں نامزد خاتون کی دماغی حالت درست قرار دیدی۔

جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات کے سربراہ ڈاکٹر چنی لال نے کہا کہ 19 اگست کو ملزمہ کو جناح اسپتال لایا گیا تھا، مریضہ کو جب اسپتال لایا گیا تو حالت ٹھیک نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ملزمہ کے اہلخانہ نے بتایا وہ ذہنی مریض ہے تاہم اہلخانہ مریضہ کے حوالے سے کوئی ریکارڈ پیش نہ کرسکے، ملزمہ کی دماغی حالت بالکل ٹھیک ہے۔

سربراہ شعبہ نفسیات کا کہنا تھا کہ مریضہ نے اسپتال میں اپنے آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی لہٰذا اب مریضہ کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں