هفته,  07  ستمبر 2024ء
میں کسی وقت بھی گرفتار ہو سکتا ہوں،عمر ایوب

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ میری آج عدالت میں پیشی ہے کسی وقت بھی گرفتار ہو سکتا ہوں۔

عمر ایوب نے یہ بات امین الحق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں کہی۔

اُنہوں نے کہا کہ میری آج عدالت میں پیشی ہے اور میں وہ پیشی چھوڑ کر یہاں آیا ہوں کیونکہ آج قومی نوعیت کا معاملہ زیرِ غور ہے۔

وزیرِ مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ اور چیئرمین پی ٹی اے میجرجنرل (ر) حفیظ الرحمٰن بھی اس اجلاس میں شریک تھے۔

مزیدپڑھیں:عمران خان کا میڈیکل چیک اپ ذاتی معالجین سے کروانے کیلئے درخواست دائر کردی گئی

چیئرمین قائمہ کمیٹی نے ملک میں انٹرنیٹ سروسز میں خلل اور سوشل میڈیا سروس کی بندش پر نوٹس لیا تھا اور چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن کو طلب کر رکھا تھا۔

امین الحق اور ارکانِ قائمہ کمیٹی نے  پی ٹی سی ایل حکّام کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی یہاں اپنے کام چھوڑ کر آئے ہیں اور یہ اہمیت نہیں دیتے۔

ارکانِ قائمہ کمیٹی نے کہا کہ ان سے لکھوایا جائے کہ صدر یا سی ای او اجلاس میں کیوں نہیں آئے؟

جس کے بعد چیئرمین قائمہ کمیٹی امین الحق نے پی ٹی سی ایل کے سی ای او و چیئرمین کو آئندہ اجلاس میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اجلاس میں اس وضاحت کے ساتھ آئیں کہ اس اجلاس میں کیوں نہیں آئے؟

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News