جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
وقار النساء کالج کے بس ڈرائیور نے خاندان کا واحد کفیل بے رحمی سے کچل ڈالا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وقار النساء کالج کے بس ڈرائیور نے خاندان کا واحد کفیل بے رحمی سے کچل ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار چوہدری سلیم اختر اپنے خاندان واحد کفیل تھے۔

حال ہی میں ان کی بیٹی کی شادی بھی طے پا چکی تھی۔

لہتراڑ روڑ پر پولیس اسٹیشن کھنہ کی حدود میں وقار النسا کالج راولپنڈی کے بس ڈرائیور نے غفلت اور لاپرواہی، تیز رفتاری کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالاجو موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے ۔

متوفی کے ورثا نے تھانہ کھنہ میں ڈرائیور کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست دیدی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News