جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
کامران ٹیسوری کا پنجاب کی طرح بجلی سستی کرنے کیلئے حکومت سندھ کو خط لکھنے کا اعلان

کراچی(روشن پاکستان نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ میں پنجاب کی طرح بجلی سستی کرنےکیلئے صوبائی حکومت کو خط لکھنے کا اعلان کر دیا۔

شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا سندھ حکومت کو بھی پنجاب کی طرح اپنے صوبے کی عوام کو ریلیف دینا چاہیے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا سندھ کے عوام کو پنجاب کی طرح بجلی کے بلوں میں ریلیف نہ ملا تو احساس محرومی پیدا ہو گا، سندھ حکومت کو خط لکھ رہا ہوں کہ وہ بھی صوبے میں بجلی سستی کرنے کے فنڈ مختص کرے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے صوبے کی عوام کے لیے دو ماہ کے لیے بجلی کے نرخ 14 روپے فی یونٹ سستے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور روس کے کثیرالجہتی تعلقات مثبت راستے پر گامزن ہیں،سحر کامران

نواز شریف کا کہنا تھا 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین 14 روپے فی یونٹ کے ریلیف سے مستفید ہو سکیں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News