جمعه,  27 دسمبر 2024ء
غیراخلاقی ویڈیوزبنانے کے الزام میں شوہر گرفتار

کراچی (نیوزڈیسک)ڈارک ویب سائٹس کیلئے شوہر پر اپنی بیوی کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے کا الزام،پولیس نے گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد کی ویمن پولیس نے ملزم کو  گرفتار کرلیا۔

دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ ویب سائٹس والے مجھ سے واٹس ایپ پر رابطہ کرتے تھے

دوسال پہلے باتھ روم میں کیمرہ لگایا تھا لیکن پھر بند کردیا تھا۔

شوہر کے مطابق ویب سائٹ پر کوئی ویڈیو اپلوڈ نہیں کی۔

یادرہے کہ ملزم کی بیوی نے ویمن پولیس اسٹیشن کو درخواست میں الزام لگایا تھا کہ شوہر غیراخلاقی حرکتیں کرتا ہے اور ویڈیوز بناتا ہے۔

مزید خبریں