جمعه,  20  ستمبر 2024ء
چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے3 افراد دریا میں ڈوب گئے

اپر کوہستان(روشن پاکستان نیوز)اپر کوہستان کے علاقے برسین میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے 3 افراد دریا میں گر گئے۔

ڈوبنے والوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے،آپریشن میں ریسکیو ٹیم کے ساتھ پولیس اور مقامی افراد بھی حصہ لے رہے ہیں۔

علاقہ ڈی ایس پی سجاد خان کے مطابق تینوں افراد دریائے سندھ پر لگی چھوٹی چیئر لفٹ کے ذریعے دریا کے ایک کنارے سے دوسری طرف جا رہے تھے کہ اچانک لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے دریا میں ڈوب گئے۔

انہوںنے بتایا کہ ڈوبنے والوں کے نام نصیب، شیر اور فدا معلوم ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News