جمعه,  22 نومبر 2024ء
استور میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور سابق پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع استور میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہونے والی تباہی پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں اور تباہ ہونے گاؤں کی جگہ ضلع غذر کی طرز کے ماڈل گاؤں بنا کر دیئے جائیں۔

مقامی انتظامیہ اپنی استطاعت کے مطابق امدای کام کر رہی ہے مگر فنڈز کی کمی کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہےکیونکہ وفاق کی مدد کے بغیر ان مشکلات پر قابو پانا نہایت مشکل عمل ہے، برکت جمیل نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،برکت جمیل کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے ضلع استور میں تباہی مچا کر رکھ دی ہے،اور استور کے گاؤں کشنت، رامکھ، فینہ، پکورہ، بولن اور مومن آباد تباہ ہو گئے ہیں،لوگوں کے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور وہ بے گھر ہو گئے ہیں،جبکہ رابطہ پل بھی اس سے شدید متاثر ہوا ہے جس سےمقامی آبادی کو آمدورفت میں بھی شدید دشواری کا سامنا ہے،متاثرین نے اسکولوں کی اندر پناہ لے رکھی ہے، سیلاب کی باعث دو بچے بھی جابحق ہوچکے ہیں۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ماضی میں میاں نواز شریف نے بطور وزیر اعظم گلگت بلتستان کو کینسر ہسپتال کا تحفہ دیا تھا جبکہ میاں شہباز شریف کے دور میں ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین مشینیں مہیا کی گئی تھیں جبکہ مختلف علاقوں میں چار دانش اسکولوں کا قیام عمل میں لانے کا اعلان بھی کیا ہے جس پر عملدرآمد جاری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کو فنڈز اور وسائل کی کمی کا سامنا ہے،جو فنڈز ملتے ہیں اس سے نظام حکومت بمشکل چلتا ہے، سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اپنی کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں ان کی اس حوالے سے تین چار وفاقی وزراء سے ملاقاتیں ہوئی ہیں،اگست کے بعد گلگت بلتستان بالخصوص استور میں سردی کا موسم شروع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے وہاں بسنے والے لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں اور وہاں پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے،خاص طور پر کشنت اور رامکھ گاؤں میں بہت زیادہ تباہ کاریاں ہوچکی ہیں اسلئے ان دونوں گاؤں میں ماڈل ویلج بنانے کا اعلان کیا جائے۔

اس حوالے سے مقامی انتظامیہ سے رائے لی جا سکتی ہے، بے شک زمینیں وہاں کے لوگوں کی اپنی ہونگی جبکہ مکانات بنانے کیلئے حکومت انہیں تمام درکارمالی وسائل فراہم کرے تاکہ ان لوگوں کا احساس محرومی ختم ہو سکے. برکت جمیل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز علاقے کا دورہ کر چکی ہیں اور انہیں ان علاقوں کی جغرافیائی حوالے سے پتہ ہے لہذاٰ ان سے بھی گزارش ہے کہ وہ بھی متاثرین کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے امدادی پیکج کا اعلان کریں تاکہ وہاں کے لوگوں کی محرومیوں کا آزالہ کیا جا سکے۔

مزید خبریں