جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ گرفتار

لاہور(روشن پاکستان نیوز)سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کو حساس اداروں نےگرفتارکرلیا۔

سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کوان کی سرکاری رہائش آئی جی ہاوس سےگرفتارکیا گیا،شاہد سلیم بیگ پانچ سال آئی جی جیل خانہ جات رہے، شاہد سلیم بانی پی ٹی آئی کےجیل جانے سے پہلے ریٹائر ہوچکے تھے۔

اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرٹنڈنٹ ظفر سے بھی تحقیقات شروع کی جاچکی ہیں،ڈی آئی جیل راولپنڈی کےدفتر سے ایک آفس سپرنٹنڈنٹ ناظم علی شاہ سے بھی پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی سپرٹنڈنٹ محمد اکرم کے اردلی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News