اتوار,  20 اپریل 2025ء
انٹرنیٹ کی سپیڈسلوہونے سے ہم پتھرکے دورمیں چلے گئے،پرویزافتخار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سابق ممبر ٹیلے کام پرویز افتخارنے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتارسلو ہونے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ایسالگتا ہے ہمیں پتھر کے دور میں دھیکیلاجارہا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سابق ممبر ٹیلے کام پرویز افتخار کا کہنا ہے فور جی پر پہلے ہی انٹرنیٹ کی اسپیڈ سلو تھی اب انٹرنیٹ میں خلل آنے سے ہم پتھر کے دور میں جا رہے ہیں، اس کا آئی ٹی ایکسپورٹس پر بھی منفی اثر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی 138 ملین سبسکرپشن میں سے 135 ملین افراد موبائل پر ہیں ہمارا زیادہ انحصار موبائل پر ہے، ایسے ہی چلتا رہا تو ہم مزید تاریکی کی طرف جائیں گے۔

مزید خبریں